بلوچستان میں6میونسپل کمیٹیوں کو کارپوریشنز کا درجہ دے دیا گیا ہے،چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010کے تحت اعزازیہ دیا جائیگا،مشیر خزانہ سردار اسلم بزنجو

جمعرات 15 جون 2017 22:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) مشیر خزانہ بلوچستان سردار اسلم بزنجو نے بلوچستان کے مالی سال 2017-18ء کیلئے بجٹ جمعرات کو ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہدیہی علاقوں کے بُنیادی اِنفراسٹرکچر کو کار آمد بنانے میں اِس شعبے کے اہم کردار سے اِنکار نہیں کیا جاسکتا۔ بلوچستان میں6میونسپل کمیٹیوں کو کارپوریشنز کا درجہ دے دیا گیا ہے جن میں ایک مربُوط پروگرام کے تحت ترقیاتی منصُوبوں کی مرحلہ وار تکمیل کی جائے گی ۔

اِس کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی بُنیادی سہُولیات فراہم کرنے کے لیے اِقدامات اُٹھائے جائینگے۔ اِس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے آپ کی مخلوط حکومت کا عزم ہے کہ اس محکمے کے تمام ضلعی دفاتر کو بِلاتاخیرفعال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کاشہرہے اوربلوچستان کے گلدستہ کاہرپُھول یہاں اپنی بہار دِکھارہاہے۔

(جاری ہے)

اِس شہر میں بلوچ، پشتون، ہزارہ اور آباد کار سب موجود ہیں۔

لیکن مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ یہاں ٹریفک کا نظام نا قص ہے ۔ نِکاسی آب کا کوئی موثراِنتظام نہیں، صفائی کی صورت حال اور سڑکوں کی حالت اِنتہائی خستہ ہے۔ماضی کے لِٹل پیرس کے روایتی حُسن کی بحالی اور صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کو بُنیادی سہولتوں کی فراہمی کے مسئلے پر سب کو توجہ دینی چاہیے۔ کوئٹہ سے اِس ایوان کے چھ اراکین کے ساتھ ساتھ پُورے ایوان میں موجود تمام مُعزّز اراکینِ اِسمبلی کو کوئٹہ کے مسائل کے حل میںعملی تعائون کرنا چاہئیے۔

ہماری حکومت کوئٹہ کی روایتی خُوبصورتی کو بحال کرنے اور شہریوں کو بُنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ اِس ضِمن میں چند چیدہ چیدہ اِقدامات کا ذِکر کرنا چاہونگا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال2016-17 کے دوران محکمہ لوکل گورنمنٹ کو لوکل باڈیز کیلئے غیر ترقیاتی مدمیں تقریباً (6بلین روپی) اور ترقیاتی مد میں (5بلین روپی) فراہم کر دی گئی ہیں۔

اس سلسلے کو اگلے مالی سال 2017-18میں بھی جاری رکھا جائے گااِسی طرح خطیررقم کی لاگت سے کوئٹہ شہر میں پارکِنگ کی سہُولیات کو بہتر بنایا جارہا ہے تمام اِضلاع میں صوبائی (Sanitation Policy) کے تحت صحت و صفائی کے جامع پروگرام شُروع کئے جا ئینگے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرکیلئے آگ بُجھانے والی گاڑی فراہم کی جارہی ہیمرحلہ وار سب اضلاع میں لوکل گورنمنٹ اور چیرمینِ ضلع کونسل کے دفاتر تعمیر کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ مرحلہ وار سب اضلاع ، مونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشنوں کے چیئرمینوں کو گاڑیا ں دی جائینگیتمام چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010کے تحت اعزازیہ دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :