بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے وفاقی حکومت کے اعلان کردہ طرز پرتنخواہوں اور پنشنز میں اضافے کا اعلان کردیا

جمعرات 15 جون 2017 22:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) مشیر خزانہ بلوچستان سردار اسلم بزنجو نے بلوچستان کے مالی سال 2017-18ء کیلئے بجٹ جمعرات کو ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ صُوبے کی اِنتِظامی مشینری کو چلانے ، منصُوبہ سازِی اور منصُوبوں کو عملی جامعہ پہنانے میں سرکاری مُلازمین ہمارے دست و بازُو ہیں۔ اُنکی مالی مُشکِلات کو مدّنظر رکھتے ہُوئے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامِل ہے۔

ہمیں اِس بات کا شِدّت سے اِحساس ہے کہ سرکاری مُلازمین کی تنخواہیں موجودہ مہنگائی کے تناسُب سے ناکافی ہیں لہذا اِس ضِمن میں حکومت بلوچستان نے اپنے سرکاری ملازمین ، پنشنرز اور ورکرز کے لیے مندرجہ ذیل ریلیف اقدامات کئے ہیں:۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کے تین سروس کیڈرز کے ہیلتھ پروفیشنل الائونس میں خاطر خواہ اضافہ کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں خطیب کی آسامیوں کوگریڈ 14سے گریڈ16، پیش امام کوگریڈ12سے 14میں ،موذن کو گریڈ 4سے 6میں اور خطیب کوگریڈ2سے 4میں اپ گریڈیشن دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آغازحقوق بلوچستان پیکیج کے تحت بھرتی ہونے والے ایس ایس ٹی ٹیچرز جوگریڈ 16میں بھرتی ہوئے تھے کوگریڈ17میںاپ گریڈکردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام انجینئرنگ محکموں کے سب ڈویژنل کلرکس کوگریڈ 9سے گریڈ 14میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے،اسی طرح اکائونٹس کلرکس کوبھی گریڈ9سے گریڈ11میں اپ گریڈ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی صوبوں کی طرزپر ہمارے صوبے کے ضلعی اسپورٹس آفیسران کی آسامیوں کوگریڈ16سے 17میں اپ گریڈ کیا جارہا ہے جسکے کھیلوں کی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال 2017-18 میں تنخوائوں اور پینشن کے حوالے سے ہماری صوبائی حکومت اپنے ملازمین اور پینشنرز کے لیے وفاقی حکومت کے اعلان کر دہ طرز پر اضافے کا اعلان کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکا ری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی طرز پر مزدور طبقے کی بہبودکے لیے Minimum Wage کی شرح کو(14000)ہزارروپے ماہانہ سے بڑ ھا کر (15000) ہزارروپی ماہانہ کیا جارہا ہے ۔ آئندہ(15000)ہزار روپے ماہوار سے کم تنخواہ پر مُلازم رکھنا قابل سزاجرم تصور ہو گا۔

متعلقہ عنوان :