سکھ یاتری گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں آج )جوڑ میلہ( کی تقریب منائیں گے

جمعرات 15 جون 2017 22:06

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء)گورو ارجن دیو جی کے شہید ی دن )جوڑ میلہ( کے موقع پر ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں آج )جوڑ میلہ( کی مرکزی تقریب منائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب آج16جون صبح10:30بجے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہو گی۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ،ایم پی اے سردار رمیش سنگھ اروڑا کے علاوہ دیگر مقامی سکھ بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔