پنجاب کے مختلف اضلاع میں واقع 37گھی ملز اگلے 10دن کے اندر چیک کی جائیں گی

اصلاحی عمل مکمل ہونے کے بعد تمام کوکنگ آئل اور گھی برانڈز کے دوبارہ سیمپل لیے جائیں گے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جمعرات 15 جون 2017 22:06

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) پنجاب بھر میں واقع 37گھی ملزکی چیکنگ کے لیے زون وائز ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ یہ ٹیمیں فوڈ سائنسز کے شعبہ میں خدمات دینے والے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل کے ممبران کی نگرانی میں کام کریں گی ۔بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کے بہترین معیار کو یقینی بنانے اورکوالٹی چیک کرنے کے طریقہ کارطے کرنے کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پاکستان وناسپتی مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کوالٹی چیک کرنے کے طریقہ کار پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھاٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ طے کردہ طریقہ کار میں تمام آئل اور گھی بنانے والی مپنیوں کی مرحلہ وار چیکنگ کے لیے زون وائز ٹیمیں بنائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

زون ون میں لاہور ، گوجرانوالہ، زون ٹو میں ملتان ، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں واقع فیکٹریاں چیک کی جائیں گی جبکہ زون تھری میںراولپنڈی ، سرگودھا جبکہ زون فور میں فیصل آباد اور ساہیوال میں کام کرنے والی فیکٹریاں چیک ہوں گی۔

انسپیکشن ٹیموں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کے علاوہ سائنٹیفک پینل اور پی وی ایم اے کے ممبران شامل ہوں گے۔تمام ٹیمیں سائنٹیفک پینل میں شامل فوڈ سائنسز کے پی ایچ ڈی ڈاکڑزکی نگرانی میں کام کریں گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ اگلے 10دنوں میں تمام فیکٹریاں مرحلہ وار چیک کی جائیں گی اور تمام ضروری اصلاحات کے لیے فیکٹریوں کو مناسب وقت دیا جائے گا۔

اصلاحی عمل مکمل ہونے کے بعد تمام کوکنگ آئل اور گھی برانڈز کے دوبارہ سیمپل لیے جائیں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں تمام سیمپل پی وی ایم اے کے نمائندوں کی موجودگی میں اٹھائیں گی جن کو عالمی معیار کی لیبارٹریوں سے چیک کروایا جائے گا۔ معیار پر پورا نہ اترنے والی کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معیار اور کوالٹی سٹینڈرڈ کے علاوہ انسپیکشن چیک لسٹ بھی تمام کمپنیوں کے حوالے کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :