ڈپٹی کمشنر کا با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، اشیائے خورونوش کی قیمتوں ،کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا

جمعرات 15 جون 2017 22:04

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے منڈی میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں ،کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے منڈی میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیا اور منڈی میں مختلف پھلوں اور سبزیوںکی نیلامی اپنی نگرانی میں کروائی۔