اے سی ہیڈ کو آرٹرز کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی ٹائون ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 15 جون 2017 22:04

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمدسیدکی ہدایت پراے سی (ہیڈ کو آرٹرز)صولت حیات وٹو نے سمن آباد ٹائون میں انسدادِ ڈینگی ٹائون ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی مئیر میاں طارق ،محکمہ صحت،ٹائون انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی (ہیڈ کوآرٹر) صولت حیات وٹو نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ٹا ئون کی حدود میں مو جو کباڑخانوں اورقبرستانوں میں سخت ڈینگی سرویلنس کی جائے اور انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسران خود فیلڈ میں جا کر انسدادِ ڈینگی پر ما مور ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریںاور اس ضمن میں کو ئی کو تاہی نہ برتی جائے۔علاوہ ازیں اے سی) کینٹ (شاہ میر اور اے سی) شالیمار( صفدر حسین ورک نے بھی بالترتیب عزیز بھٹی ٹائون اور شالیمار ٹائون میں انسداد ڈینگی کے اجلاسوں کی صدارت کی اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں جائزہ لیا اور ڈینگی سکواڈ کو ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :