دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،عائشہ رضا

جمعرات 15 جون 2017 22:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) پولیو کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا نے کہا ہے کہ دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں آج پولیو کے مریضوں کی تعداد کم ہوکر صرف دو رہ گئی ہے جو 2014ء میں تین سوچھ تھی۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو پولیو کے خاتمے سے متعلق گلوبل فورم کے سلسلے میںاٹلانٹا میں امریکہ میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس کی کوششوں کوسراہا۔بل گیٹس نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کی مہم سے دنیا بھر میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ بچوں کو معذوری سے بچایا جائے گا۔سینیٹر عائشہ نے بل گیٹس کو پولیو وائرس کے تدارک کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال اور دور دراز علاقوں تک رسائی دو بڑی چیلنجز تھے جس پر موجودہ حکومت نے اپنے عزم اور ولولے سے قابو پا لیا ہے۔بل گیٹس نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی پولیو کا وائرس ہوگا تو بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہونگی۔

متعلقہ عنوان :