ضلع کی تمام مساجد میں ڈینگی مچھر سے بچائو کا سپرے کردیا گیا۔ ڈاکٹر بلال

جمعرات 15 جون 2017 22:00

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ضلع کی تمام مساجد میں ڈینگی مچھر سے بچائو کا سپرے کردیا گیا ہے تاکہ اعتکاف بیٹھنے والوںکوکوئی مشکل پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹربرائے ڈینگی ڈاکٹر بلال نے بتایا کہ اینٹی ڈینگی ٹیموں کی طرف سے مساجد کے مختلف حصوں میں ڈینگی سے بچائو کا سپرے کیا گیا ہے جس کا مقصداعتکاف کرنے والے معتکفین کو مچھروں سے محفوظ رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :