میاں بیوی نے تشدد کرکے تایا کو موت کے گھاٹ اتاردیا ، مقدمہ درج

جمعرات 15 جون 2017 22:00

بوریوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) بورے والا کے نواحی گائوں میں میاں بیوی نے تشدد کرکے تایا کو موت کے گھاٹ اتاردیا، واقعات کے مطابق چک 112ای بی کے 70سالہ بزرگ برکت علی ہنجرا کی بھتیجی ثوبیہ بی بی کے والدین نے برکت علی کی مرضی کیخلاف ثوبیہ بی بی کی شادی چک 112ای بی کے ہی اشتیاق احمد ارائیں سے کر دی تھی، برکت علی ہنجراہ نے دونوں میاں بیوی سے میل جول ختم کر کے اپنے گھر آنے سے منع کر رکھا تھا ،گذشتہ دوپہر دو بجے برکت علی اپنے بیٹے اکرم کے گھر گیا ہوا تھا کہ وہاں ثوبیہ اور اس کا خاوند بھی آگئے ،دونوں میں لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا تو اشتیاق نے برکت علی کے سینہ پر ٹکر مار دی جبکہ اس کی بیوی ثوبیہ نے اپنے تایا کے منہ پر مکا مار دیا جس کے نتیجہ میں بوڑھا برکت علی چکرا کر گر پڑا اور دم توڑ گیا ،پولیس تھانہ شیخ فاضل نے مقتول برکت علی ہنجرا کے بیٹے اشرف کے بیان پر میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :