مسافر ویگن ،ٹرک اور ٹریکٹر کے حادثہ میں ، خاتون جاں بحق،7 مسافر زخمی

جمعرات 15 جون 2017 22:00

بوریوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر مسافر ویگن، ٹرک اور ٹریکٹر کے تصادم میں ایک عورت جاں بحق جبکہ 7 مسافر زخمی ہو گئے، تفصیل کے مطابق دو بجے دن چیچہ وطنی سے بورے والا آنیوالی ہائی ایس ویگن نمبر R.I.

(جاری ہے)

N-2219جب چک 431ای بی کے قریب پہنچی تو اس کے پیچھے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نمبر 9364-Cنے اسے ٹکر مار دی جس سے ویگن سڑک کے درمیان بنے ہوئے کٹ کو کراس کرتے ہوئے دوسرے جانب ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی ، حادثہ میں ویگن کا آدھا حصہ پچک گیا جبکہ ٹریکٹر درمیان سے ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا، حادثہ کے بعد ٹرک اور ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ویگن کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی خاتون رمضان بی بی زوجہ محمد اشرف سکنہ چک 435ای بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی نعش کو ویگن کے حصے کاٹ کر نکالا گیا ، ویگن میں سوار چار مسافر غلام محمد ولد برکت علی سکنہ چک 193مراد چشتیاں ،ساجد علی ولد نور محمد سکنہ چک 431ای بی اور محمد یاسین سکنہ چوک آفاق خان اور زاہد ولد اشرف جٹ سکنہ 403/EBکو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی قائمقام اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات بھٹی ، ٹریفک پولیس کے سارجنٹ فضل حسین اور عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کی نگرانی کی، ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر اور پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :