سی آئی اے پولیس حب کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ میں انسداد منشیات کی کاروائیاں نمایاں

جمعرات 15 جون 2017 21:07

کوئٹہ۔15جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) سی آئی اے پولیس حب کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ میں انسداد منشیات کی کاروائیاں نمایاں ، ڈی ایس پی سی آئی اے کی تعیناتی سے لسبیلہ منشیات سے پاک ایریا میں شمار ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس حب کی جانب سے انسداد منشیات مہم کے دوران گزشتہ سہ ماہی کاکردگی رپورٹ کے مطابق پانچ چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران منشیات برآمد اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی پہلی کاروائی ساکران کے ایریا میں مقدمہ نمبر10/2017 9/c cnsaایکٹ کے تحت گرفتار ملزم سے دوکلو چرس برآمد ،دوسری کاروائی حب سٹی میں مقدمہ نمبر 122/2017 9/Bکے تحت گرفتار ملز م سے ایک کلو 300گرام چرس برآمد ،تیسری کاروائی حب سٹی ایریا میں مقدمہ نمبر163/2017 9/B کے تحت گرفتار ملزم سے ایک سو دس گرام چرس برآمد،چوتھی کاروائی مقدمہ نمبر 179/2017 9/c cnsa ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار ملزم سے ایک کلو پچاس گرام چرس برآمد ،او رپانچویں کاروائی ہائیٹ تھانہ حب کے ایریا میں مقدمہ نمبر 41/2017کے تحت گرفتار ملزم سے 120 گرام چرس برآمد کرکے علاقہ مکینوں کو منشیات کا دھندا کرنے والے جرائم پیشہ عناصر سے نجات دلائی ،سی آئی اے پولیس نے ڈیزل اسمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی ملک حاجی عبدالستار رونجو کی نگرانی میں 30,000لیٹر لاکھوں روپے مالیت کی ڈیزل گاڑی سمیت تحویل میں لیکر مقدمہ نمبر 122/2017 9/B درج کرکے کاروائی کی ،،جبکہ دوعلٰحیدہ کاروائیوں میں سی آئی اے پولیس نے کئی سال سے مفرور رہنے والے دواشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے میں اہم کامیابی ڈی ایس پی کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے حاصل کی ۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ واضح رہے کہ ڈی ایس پی سی آئی اے کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنائی گئی مئوثر حکمت عملی کی بدولت لسبیلہ کا روایتی امن ورونقیں بحال اور صنعتی شہر ہونے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں تیز ہونے کیساتھ ملک بھر سے روزگار کی تلاش میں لسبیلہ آنے والے محنت کشوں کی تعداد میں اضافہ لسبیلہ پولیس پر یہاں کے شہریوں اور صنعت کاروں کے بھرپور اعتمادکا نتیجہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :