ژوب،چوروں نے 3افراد کو موٹرسائیکلوں ،نقدی ،موبائل فونز اوردیگر اشیاء سے محروم کردیا

جمعرات 15 جون 2017 20:51

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) بلوچستان کے علاقے ژوب میں چوروں نے تین افراد کو موٹرسائیکلوں ،نقدی ،موبائل فونز اوردیگر اشیاء سے محروم کردیاہے ،عوامی حلقوں نے آئے روز چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کااظہار کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بروزجمعرات کو نامعلوم مسلح چوروں نے توریان کے قریب نعیم ناصرسے موٹرسائیکل، موبائل فون اورنقدی چھین کرفرارہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخان روڈنیوآبادی سے عبدالرحمن مردانزئی کی موٹرسائیکل چوری، جبکہ کلی غندایہ دریائے ژوب کے قریب جان محمدسے نامعلوم چوردن دھاڑے موٹرسائیکل چھین کرلے گئے ہیں مزید تحقیقات متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ،دوسری جانب سے اہلیان ژوب میں آئے روز چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس صورتحال کانوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے بصورت دیگر اہلیان ژوب سیاسی ومذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے پر مجبورہوجائینگے ،ان کاکہناتھاکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے مگر اس صورتحال پر پولیس کی جانب سے چھپ کا روزہ سمجھ سے بالا ترہے ۔

متعلقہ عنوان :