قتل کے مقدمہ میں بے گناہ شخص کو نامزد کرنے کا الزام ثابت

آر پی او راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے سول لائن کے ایس ایچ او کو ملازمت سے برطرف کردیا

جمعرات 15 جون 2017 20:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے قتل کے مقدمہ میں بے گناہ شخص کو نامزد کرنے کا الزام ثابت ہونے تھانہ سول لائن کے سابق ایس ایچ او کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر اے ایس پی گوجرخان سے 1ہفتے میں تفصیلی وضاحت طلب کرنے کے ساتھ ڈی ایس پی و ایس ایچ اونیو ٹائون سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں منعقدہ اردل روم کے دوران آر پی او نے سابقہ ایس ایچ اوسول لائن انسپکٹر(موجودہ سب انسپکٹر ) محمد رفیق کو تھانہ سول لائن کے مقدمہ قتل میں بے گناہ کو ملوث کرنے پر محکمہ سے برخاست کر دیا ہے جبکہ اسی مقدمہ میں تفتیشی افسرسب انسپکٹر غلام شبیر کی اپیل خارج کر دی ہے سابقہ سب انسپکٹرمحمد صداقت ضلع اٹک جوکہ محکمہ سے برخاست ہو ا تھاکی اپیل منظور کر تے ہوئے بحال کر تے ہوئے سزا کو 2درجے تنخواہ میں کمی میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ سابقہ سب انسپکٹرمحمد اقبال ضلع اٹک جوکہ محکمہ سے برخاست تھاکو بطور اے ایس آئی بحال کر دیا ہے اسی طرح اے ایس پی گوجر خان محمدتوحید الرحمن کو تھانہ گوجر خان کے علاقہ میں منشیات فروشی او رجوئے کے خلاف عوامی شکایات پرکاروائی نہ کرنے اور گوجر خان پولیس کے ملوث ہونے پر اے ایس پی گوجر خان سے جواب طلبی کی گئی کہ انکے خلاف کاروائی کیوںنہیںکر رہے اے ایس پی کو7 یوم کا وقت دیتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ بصور ت دیگر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی علاوہ ازیں ڈی ایس پی او ایس ایچ اونیوٹائون راولپنڈی کو موٹر سائیکل چوری اور چھننے کی وارداتوں پربھی جواب طلبی کی گئی ہے اور سخت سرزنش کی گئی ہے ،جبکہ سکیم تھری راولپنڈی چکلالہ کے انچارج پوسٹ سب انسپکٹرندیم الطاف کو علاقہ میں بڑھتے جرائم کنٹرول نہ کرنے پر سخت سرزنش کی اور آئندہ کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کے بارے میں حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :