آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گوادر کی ترقی کیلئے خطیر رقم خر چ کی جائیگی ،سردار اسلم بزنجو

گوادر میں نئے ائر پورٹ کا قیام ،200 بسترکا ہسپتال ،300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ اور کھارے پانی کو صاف کرنے کا پلانٹ لگایا جائے گا،مشیر خزانہ بلوچستان

جمعرات 15 جون 2017 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) مشیر خزانہ بلوچستان سردار اسلم بزنجو نے بلوچستان کے مالی سال 2017-18ء کیلئے بجٹ جمعرات کو ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک Game Changerکی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین کو منصوبے کے حوالے سے اعتما د میںلے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم اس منصوبے کے مخالفین کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اس قومی اتفاق کے منصوبے پر نہ بے جا اعتراض اٹھائیں اور نہ ہی اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں کیونکہ ہم اس طرح کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گیآنے والے دنوں میں گوادر پاکستان کی معاشی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔

گوادر کی ترقی کو پاک چین اقتصادی راہد اری میں مرکز ی حیثیت حاصل ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت کے تعاون سے گوادر کی ترقی کیلئے خطیر رقم خر چ کی جائے گی۔اس ضمن میں مالی سال 2017-18 میں بہت سے منصوبے شروع کیئے جائینگے ۔ان میں نئے ائر پورٹ کا قیام ،200 بسترکا ہسپتال ،300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ اور کھارے پانی کو صاف کرنے کا پلانٹ شامل ہیں۔