طورخم بارڈرافطاری کے بعد دوگھنٹے کیلئے کھلارہے گا

جمعرات 15 جون 2017 20:05

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء)خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر سیکورٹی فورسز ،پولیٹکل انتظامیہ اور کسٹم حکام نے رمضان المبارک کے مہینے میں افطاری کے بعد کل رات کو گاڑیوں کے کلئیر نس کرانے کے لئے طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ افغانستان میں پھنسے ہوئے گاڑیاں بروقت پہنچ سکے اس اقدامات کے لئے کسٹم حکام نے سیکورٹی فورسز حکام سے بات چیت کی تھی جس کی بناء پر افطاری کے بعد رات مال بردار اور خالی گاڑیوں کے لئے دوگھنٹے طورخم بارڈر کھلا رہیگا تاکہ ٹرانسپورٹروں کی مشکلات میں کمی آئے ۔