بنوں ،عیدا الفطر ک پر سرکس اور میوزیکل شو زپر ایک ماہ تک کیلئے پابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 15 جون 2017 19:56

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) بنوں میں عیدا الفطر کے موقع پر سرکس ،میوزیکل شو پر ایک ماہ تک کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ،ڈپٹی کمشنر بنوں فضل اکبر خان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق عیدا الفطر کی آیام میں سیکورٹی خدشات کی بناء پر ضلع بنوں میں ہر قسم عید میلے ،سرکس اورمیوزیکل شو پر دفعہ 144کے تحت تیس دن کیلئے مکمل طور پر پابندی لگا دی ہے ڈپٹی کمشنر نے پولیس آفسران کو متعلقہ اعلامیہ پر فوری طور پر عملدر آمد کرنے کی ہدایت کی ہے شہریوں کی جانب سے پابندی کا اطلاق نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :