بنوں، پیسکو کی جانب سے شہری و دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

جمعرات 15 جون 2017 19:56

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) رمضان االمبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی پیسکو نے شہری اور دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا طویل ترین بریک ڈاؤن کے باعث اندرون شہر مساجد اور گھروں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ رہی سہی کسر پیسکو کے غیر قانونی اڈے پوری کر رہی ہے ضلع بھر میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں لوڈ شیڈنگ کے خلاف بنوں قومی جرگہ نے بھی عدالت سے رجوع کیا ہے جس پر پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ نے پیسکو بنوں کے اعلیٰ حکام کو طلب کیا تھا اور اس کے بعد بنوں اور ملحقہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ میں کمی واقعہ ہوئی مگر اب پیسکو نے بنوں کے شہری علاقوں میں مسلسل 16گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 20 تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے لوڈ شیڈنگ کے باعث مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کو بھی گھروں میںمشکلات درپیش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :