بنوں،پولیس نی5 مختلف قتل کے واقعات کی تفتیش مکمل کرکے 8ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا

جمعرات 15 جون 2017 19:50

بنوں،پولیس نی5 مختلف قتل کے واقعات کی تفتیش مکمل کرکے 8ملزمان کو آلہ ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) بنوں تفتیشی ٹیم نے پانچ آندھے قتل کے واقعات کی تفتیش مکمل کرکے 8ملزمان کا سراغ لگا کر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لئے تھانہ کینٹ کی حدود میں 24مئی 2017کو نامعلوم ملزمان نے پولیو سپر وائزر مسمی محمد رائیس خان ولد محمد رائیپ خان سکنہ آیاز کلہ کو ان کے موبائل دکان میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا بنوں پولیس کی تفتیشی ٹیم نے آندھے قتل کا سراغ لگا کر مبینہ ملزمان فرمان اللہ ولد دلاباز اور رحمت اللہ ولد شیرین زمان سکنائے ممش خیل کوآلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے اسی تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے 26مئی کو مسمی اسماعیل ولد اختر منیر سکنہ فاطمہ خیل کو قتل کیا تھا تفتیشی ٹیم نے آندھے قتل کا سراغ لگا کر مبینہ ملزمان وحید اللہ ولد رحمت اللہ ساکن فاطمہ خیل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے تھانہ ککی کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے 8جون کو رات کی تاریکی میں عجب خان ولد پٹی خان ساکن گلہ بند کو اُ ن کے گھر کے اندر داخل ہو کر قتل کیا تھا دوران تفتیش مبینہ طور پر ملزمان غلام علی ولد محمد علی ساکن گلہ بند ککی نے مقتول کی اہلیہ فضیلت بی بی کی مدد سے قتل کیا کی بناء پر سراغ لگا کر آلہ قتل سمیت دونوں مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے 10جون کو مسمی محمدراقیب ساکن آلہ آباد گھمبر کو رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا تفتیش کے دوران نے مقتول کے بیٹے ملزم ارشد علی ساکن گھمبر کو ٹریس کرکے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے تھانہ کینٹ کی حدود میں 10جون 2017کو نوجوان اواب شاہ کی قتل شدہ نعش ممش خیل کے علاقہ امرود کے باغ سے برآمد ہوئی جس کو نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر مستورات کے تنازعہ پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا تفتیشی ٹیم نے آندھے قتل کا سراغ لگا کر مبینہ ملزمان شاہ محمد اور شوکت خان ساکنان گڑھی سیدان ممش خیل ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :