پشاور، ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین کا ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 15 جون 2017 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) واٹر اینڈ سی نیٹیشن سروسزپشاور (ڈبلیو ایس ایس پی ) کے ملازمین کا ادارے کی نج کاری کیخلاف کے صفائی کرنے والے ملازمیننے حیات آباد میں واقع لوکل گورننس سکول کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا - مظاہرے میں شامل مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اپنے مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھی-مظاہرے میں شامل ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین شہر کے مختلف علاقوں سے جمع ہو کر آئے تھے اور وہ ادارے کی نجکاری کے خلاف تھے ان کا کہنا تھاکہ تین سال قبل میونسپل کارپوریشن پشاور کے ملازمین کو نجی ادارے میں شامل کردیا گیا اب اسے نجی اداروں کے حوالے کیا جارہا ہے جو قابل افسوس ہی-مظاہرین نے اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس پی کے دفتر کے باہر قرآن خوانی کی اورحکومت کے خاتمے کیلئے دعا کی نجی کمپنی کی ملازمین کی جانب سے شہر میں صفائی نہ کئے جانے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر مختلف علاقوں میں پڑے دکھائی دئیی- ڈبلیو ایس ایس پی کے مطابق بہت سارے ممالک میں سرکاری ادارے پرائیویٹ کئے جارہے ہیں تاکہ کام کا معیار بہتر ہومظاہرین بعد ازاں پرامن طور پر منتشر ہوگئے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ عید کے بعد پورے شہر کی صفائی اور پانی کی سپلائی بند کرینگے۔

متعلقہ عنوان :