ہنگو،انٹی کرپشن نے سی اینڈ ڈبلیو کے اکائونٹنٹ کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، مقدمہ درج

جمعرات 15 جون 2017 19:49

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) انٹی کرپشن ہنگو نے اکائونٹنٹ سی اینڈ ڈبلیوھنگوفضل احمد کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا اس حوالے سے گرفتار کئے گئے سی اینڈ ڈبلیو کے اکائونٹنٹ فضل احمد کے خلاف درج کئے گئے ایف ائی آر میں لکھا ہے کہ خواجہ محمد ولد حنیف خان سکنہ خلیفہ بانڈہ ہنگو نے ایک درخواست سرکل افیسر انٹی کرپشن ھنگو کو دی جس میں لکھا گیا تھا کہ میںہنگو ڈیژن میں مختلف ترقیاتی سیکیموں کا منظور شدہ ٹھکیدار ہوں میرا اس سلسلے میں مختلف سرکاری کام جیسے بل ،ایگریمنٹ ،ٹی ایس وغیرہ کے سلسلے میں محکموں میں لین دین ہوتاہے ان بلوں میں سی اینڈ ڈبلیوں ہنگو ڈویژن میں تعینات اکائونٹنٹ فضل احمد مختلف قسم کے غیر قانونی رکاوٹیں پید ا کر کے ناجائز پیسوں کا ڈیمانٹ کرتا ہے اب بھی سائل کے ایک بل کوٹکی روڈ کی تعمیر میں تیس ہزار ورپے کا ڈیمانڈ کررہا ہے سائل باامر مجبوری رشوت دے رہا ہے اپ سے التماس ہے کہ تمام تر قانونی تقاضی پوری کر کے مذکورہ اکائونٹنٹ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس کے بعد ان کی خلاف کاروائی کر کے ایف ائی آر درج کی گئی اس حوالے سے سرکل افیسر ملک جان نے بتایا کہ ہم نے سول جج ٹو اکبر علی مہمند کے ہمراہ سی اینڈ ڈبلیو اکائونٹ افس میں چھاپہ لگایا جہاں پر اکائونٹنٹ فضل احمد سے ہمارے مارک کئے ہوئے تیس ہزار روپے برامد کر لئے جو کہ درخواست گزار ٹھیکیدار خواجہ محمد نے ان کو دئے تھے تمام نوٹ ایک ایک ہزار روپے کے تھے برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا اکائونٹنٹ کے خلاف پی پی سی 161/5(2)،پی سی ایکٹ مقدمات کے تحت ایف ائی ار درج کر لیا گرفتار اکائونٹنٹ کو عدالت نے جوڈیشل لاء کو بھیج دیا ،

متعلقہ عنوان :