تنائی ،سپین ،کرب کوٹ اور ٹھٹی ثمرباغ میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے

ہماری کوشش ہے جہاں پسماندگی ہو وہاں جلد ازجلد ترقیاتی پراجیکٹس لاکر کام شروع کریں لیفٹنٹ کرنل سکائوٹس فورس محبوب علی کا افطار پارٹی میں خطاب

جمعرات 15 جون 2017 19:49

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء)لیفٹنٹ کرنل سکائوٹس فورس محبوب علی نے کہا ہے کہ تنائی ،سپین ،کرب کوٹ اور ٹھٹی ثمرباغ میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ علاقے میں عوام کی محرومیوںکا ازالہ ہوسکے ، ہماری کوشش ہے کہ جہاں پسماندگی ہو جلد ازجلد وہاں ترقیاتی پراجیکٹس لاکر کام شروع کریں۔

وہ بروز جمعرات صحافیوں اور قبائلی عمائدین کیلئے دی گئی افطار پارٹی میں خطاب کررہے تھے۔ کرنل محبوب علی نے میجر شعیب ،کیپٹن فواد اور صوبیدار مقبول کے ہمراہ مقامی صحافیوں اورعمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل وانا کا علاقہ تنائی ،سپین ،کرب کوٹ اور ٹھٹی ثمرباغ میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ علاقے میں عوام کی محرومیوںکا ازالہ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جہاں پسماندگی ہو جلد ازجلد وہاں ترقیاتی پراجیکٹس لاکر کام شروع کرینگے ۔

(جاری ہے)

۔کرنل محبوب علی نے مزید کہا کہ انہی علاقوں میں سڑکوں کی جال بچھانے ،مساجدبنانے،سیلابی ریلے سے بچنے کیلئے زرعی آراضی کیلئے پروٹیکشن بند ز تعمیر کرنے اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولت انکی دہلیز پر مہیا کی جائیگی عنقریب زمین کی ہمواری ،عوام کو زرعی آراضی کیلئے کھاد اور زہریلی ادویات فراہم کی جائیگی ۔وانا کے مقامی صحافیوں اور قبائلی عمائدین نے کرنل محبوب علی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔