کراچی: ڈاکٹرعاصم کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن کے جے جے وی ایل ریفرنس میں شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع

جمعرات 15 جون 2017 19:46

کراچی: ڈاکٹرعاصم کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن کے جے جے وی ایل ریفرنس میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں بینچ نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن کے جے جے وی ایل ریفرنس میں شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست ضمانت کی سماعت پرملزمان کے وکلا کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار عدلت نے استفسار کیا کہ کیا بڑے لوگوں کو ضمانت دے کر کیس نہ چلایا جائے۔

اگر بڑے لوگوں کو ضمانت دے کر کیس نہ چلایا جائے تو پھر غریب کو بھی جیل سے نکالنے کے لئے جیل کے دروازے کھول دینے چاہئیں۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا سے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔ملزمان میں اقبال زیڈ احمد،ملک عثمان،بشارت مرزا اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :