ْلاہور دہلی بس سروس کے ڈیلی ویجزاور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کردیاگیا ، چوہدری عبدالغفور

جمعرات 15 جون 2017 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) لاہور دہلی بس سروس کے 5کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا گیا۔ پی ٹی ڈ ی سی ہیڈ آفس میں ایک سادہ سی تقریب میں ملازمین مستقل تقرری کے لیٹرز جاری کیے گئے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن چوہدری عبدالغفورخان نے ملازمین میں لیٹرز تقسیم کیے ۔ایم ڈی پی ٹی ڈی سی دورہِ لاہور دہلی بس سروس کے دوران انہوں نے ملازمین کے مسائل کو ذاتی طور پر سُنا اور فیصلہ کیا کہ ان ملازمین کو بھی مستقل تقرری کے لیٹرز فوری طور پر جاری کیئے جائیں۔

تقریب میں چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملازمین اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریگولر ہونے والے ملازمین سے کہا کہ امید ہے کہ وہ اپنے فرائض تندہی اور زمہ داری سے سر انجام دیتے رہیں گے ۔ ان ملازمین کو کابینہ کمیٹی برائے ریگولرائزیشن آف کانٹریکٹ اینڈ ڈیلی ویجز ملازمین کے تحت ریگولر کیا گیا ہے۔ ان ملازمین کے نام اس سے قبل مستقل کیے جانے والے ملازمین کی فہرست میں پہلے ہی شامل تھا۔ مستقل تقرری پانے والے ملازمین میں نواز شاہد، اسسٹنٹ ٹورازم آفیسر، محمد عمران کلرک، محمد رزاق اورغلام اکبر بکنگ کلرکس اور عمران مسیح سنیٹری ورکر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :