ایم این اے جمشید دستی پر قائم 4 مقدمات میں سے 3 میں ضمانت منظور ہوگئی

جمعرات 15 جون 2017 17:42

ایم این اے جمشید دستی پر قائم 4 مقدمات میں سے 3 میں ضمانت منظور ہوگئی
ْ مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) ایم این اے جمشید دستی پر قائم 4 مقدمات میں سے 3 میں ضمانت منظور ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی میں نمائندگی کرنے والے جمشید دستی کی 4 میں سے 3 مقدمات میں ضمانت منظورہوچکی ہے ،ْایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جمشید دستی پر قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے جمشید دستی کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔ جمشید دستی پر 2015 میں ہونے والے قتل کا مقدمہ درج ہے۔اس سے قبل جمشید دستی کی کار سرکار میں مداخلت اور شہری ذوالفقار غوری پر تشدد کے مقدمے میں بھی ضمانت ہوچکی ہے اس طرح 4 مقدمات میں سے 3 مقدمات میں جمشید دستی کی ضمانت ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :