اسحاق ڈار اور خواجہ آصف کی پولیس اہلکاروں سے خوش گپیاں

جمعرات 15 جون 2017 17:29

اسحاق ڈار اور خواجہ آصف کی پولیس اہلکاروں سے خوش گپیاں
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خواجہ آصف کی پولیس اہلکاروں سے خوش گپیاں ‘ رومال حاضر ہے زمین پر بچھا کر بیٹھ جائیں ۔ پولیس اہلکار کی جانب سے مہمان نوازی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شکریہ کہہ کر تمام پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھل مل گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دلچسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب وفاقی وزیر خزناہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے ایک درخت کے سایہ تلے کھڑے ہوئے تو اس موقع پر ایک پولیس اہلکار نے آگے بڑھتے ہوئے اپنے کندھے سے رومال اتار کر دیا کہ ’’سر رومال حاضر ہے ‘‘ زمین پر بچھا کر بیٹھ جائیں پولیس اہلکار کی معصوم سی آفر پر وفاقی وزیر خزانہ نے شکریہ ادا کیا اور پھر درخت کے سایہ کو چھوڑ کر دھوپ میں کھڑے دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ آ کر مصافحہ کیا ۔

۔( جاوید)