گوجرہ ، خا وند کوعاشق کیساتھ ملکر قتل کرنیوالی خاتون کوپولیس نے آ شنا سمیت رہا کردیا

مقتول کے ورثا کا اہل دیہہ کے ہمراہ شدید احتجاج ،شہر کے مرکزی چوک میں میں ٹائر جلا کر را ستے بند کرکے دھرنا دیدیا

جمعرات 15 جون 2017 17:17

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) خا وند کوعاشق کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی خاتون کوپولیس نے آ شنا سمیت اقبال جرم کرنے کے باوجود’’با عزت‘‘ رہا کردیا ،مقتول کے ورثا کا اہل دیہہ کے ہمراہ شدید احتجاج ،شہر کے مرکزی چوک میں میں ٹائر جلا کر را ستے بند کرکے دھرنا دے دیا ۔ کئی گھنٹے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایک ماہ قبل چک نمبر 311 ج ب کے محمد سروسر کی نعش گا ئو ں کے قریب ملی تھی جسے صدر پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ ما رٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کرد ی اور اندھے قتل کی تفتیش کا آ غاز کردیا گیابعض ٹھو س شواہد کی بنیا د پر مقتول سرور کی اہلیہ آ سیہ بی بی اور اسکے آ شنااشتیا ق احمد سکنہ چک نمبر 311 کملے کو حراست میں لے لیا جنہو ں نے مبینہ طور پر اقرار کرلیا جس پر صدر پولیس گوجرہ نے دو نو ں کے خلا ف قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور مقتول کی اہلیہ اور اسکے آ شنا اشتیا ق احمد کو نا معلوم مجبوریو ں کی بنا پر رہا کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس پر اہل گا ئو ںسرا پا احتجاج بن گئے اور سینکڑو ں کی تعداد میں لوگ ٹرالیو ں پر سوار ہوکر چوک ملکا نوالہ پہنچ گئے اور ٹا ئر جلا کر احتجا ج شروع کردیا اور تفتیشی پر الزام عا ئد کیا کہ اس نے ملزمان سے مبینہ طورپردس لا کھ روپے لے کر انہیں رہا کیا گیا ہے ۔ ورثا نے کہا کہ محمد سرور کو اسکی اہلیہ آسیہ بی بی نے اپنے آ شنا کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے ۔

اس موقع پر منتخب عوامی نمائندوںایم این اے خالد جاوید وڑائچ یا ایم پی اے عبدالقدیر اعوان ،بلال اصغر ورائچ ،ضلعی چیئر پرسن فوزیہ خالد وڑائچ،ودیگر نمائندوں میں سے کوئی بھی ورثاء کی داد رسی کے لیے نہ پہنچا،جبکہ اطلاع ملتے ہی پا کستان تحریک انصاف کے رہنما اسامہ حمزہ بھی پہنچ گئے جنہو ں نے ڈی ایس پی گوجرہ چوہدری اظہر یعقوب گجر سے ورثا کے ہمراہ مذکرات کئے ۔ جس میں ڈی ایس پی نے یقین دہا نی کرائی کہ ورثا کو ہر ممکن انصا ف فراہم کیا جا ئے گا اور قاتل کتنے ہی با اثر کیو ں نہ ہو ں وہ قانو ن کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ۔ بعد ازاں مظاہرین ڈی ایس پی گوجرہ کی یقین دہا نی کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :