وزیراعظم کاگھنٹوں جےآئی ٹی کاسامناہمارے کلچرکےبرعکس ہے،خواجہ آصف

ہمارے کلچرمیں اقتدارکے ساتھ استثناکاسہارالیاجاتاہے،نوازشریف نے پیش ہوکرگورننس کونیامفہوم دیااور نئے معیارمتعارف کروائے۔وزیردفاع کاسوشل میڈیاپربیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 جون 2017 17:00

وزیراعظم کاگھنٹوں جےآئی ٹی کاسامناہمارے کلچرکےبرعکس ہے،خواجہ آصف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔15جون2017ء) : وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ وزیراعظم کا تین گھنٹے جے آئی ٹی کا سامنا کرنا ہمارے کلچرکے برعکس ہے، ہمارے کلچرمیں اقتدار کے ساتھ استثنا کا سہارا لیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیاپرجاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکرگورننس کونیامفہوم دیااور نئے معیارمتعارف کروائے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلیں نوازشریف کوقانون کی حکمرانی برقراررکھنے پریادرکھیں گی۔نوازشریف خاندان نے عام شہریوں کی طرح خودکواحتساب کیلئے پیش کیا۔وزیردفاع نے سوشل میڈیاپرکہاکہ وزیراعظم کاتین گھنٹے جے آئی ٹی کاسامناکرناہمارے کلچرکے برعکس ہے۔ جبکہ ہمارے کلچرمیں اقتدارکے ساتھ استثناکاسہارالیاجاتاہے۔