عبدالرشید ترابی سے علامہ حمیدالدین برکاتی کی سربراہی میں علماء کرام کے وفد کی ملاقات

جمعرات 15 جون 2017 16:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز سمبلی عبدالرشیدترابی سے علامہ حمیدالدین برکاتی صدر علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ نون کی سربراہی میںعلماء کرام کے ایک وفد جس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا ماجد توحیدی شامل تھے نے ملاقات کی،اس موقع پر شیخ عقیل الرحمان ،قاضی شاہد حمید امیرضلع اور دیگر علماء کرام اور قائدین جماعت اسلامی موجود تھے،وفد نے عبدالرشیدترابی سے کہاکہ وہ علماء کرام کے مطالبات حکومت اور ایوان تک پہنچائیں،دینی مدارس اور مساجد کی تعمیر کے لیے حکومت بجٹ میں رقم مختص کرے،زلزلے کے بعد جو دینی مدارس اور مساجد شہید ہوگئیںتھیں ان کی تعمیر کے لیے ابھی تک کچھ نہیںکیا گیا ان کی تعمیر نو کے لیے ضروری ہے کہ بجٹ میںحصہ رکھا جائے،شریعت کورٹ کو اپنی روح کے مطابق بحال کیاجائے،اس کی جو شکل تبدیل ہوئی ہے اس سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں ہیں،ان کو دورکرنے کی ضرورت ہے تاکہ شریعت کورٹ کے بارے میں لوگوںکو غلط فہمیاں پیداکرنے کا موقع نہ دیاجائے عصری تعلیم کی طرح دینی تعلیم کے لیے بھی باقاعدہ بجٹ میںرقم مختص کی جائے،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے وفد کی یقین دلایاکہ وہ ایوان کے اندر بھی بات کریںگے اور وزیر اعظم سے مل کر ان کو بھی آگاہ کیاجائے کہ وہ دینی مدارس کی تعمیر نو اور دینی تعلیم کے لیے بجٹ میں رقم مختص کریں یاان اداروں کی تعمیرکے لیے بندوبست کریں،ہمارے خطہ نظریاتی خطہ ہے اس کے نظریاتی پیس منظر کو ختم نہیں ہونے دیںگے،بلکہ اس کو اور مضبوط کیاجائے گا،ہمارے اسلاف نے قربانیاں اسلام کے لیے دی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :