عمرکوٹ ،جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جمعرات 15 جون 2017 16:00

عمرکوٹ ،جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ ..
عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمرکوٹ سید ناصر الدین شاہ کی جانب سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم بشیر احمد کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمرکوٹ سید ناصر الدین شاھ کی جانب سے تعلقہ سامارو کی پولیس تھانے پر رجسٹرڈزیادتی کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم بشیر احمد شاھانی کو مسمات ثمینہ سے زبردستی جنسی زیادتی کرنے پر دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے عائد کرنے کی سزا دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اس کیس کی روشنی میں صحافیوں کو بتایا کہ ضلع عمرکوٹ ایسے سنگین قسم کے جرائم میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ یہاں پر بہت زیادہ سیاسی اثر اثوق اور سیاسی مداخلت کی وجہ سے ملزموں کی جانب سے فریادی پر دبائو ڈالا جاتا ہے اور مجبورا فریادی اپنے بیان سے دستبردار ہو جاتا ہے لیکن ملزم بشیر کے کیس میں میڈیکل کی ڈی این اے رپورٹ میں یہ واضع ثابت ہوا ہے کہ ملزم جوا بدار نے جنسی زیادتی کی ہے اور تمام ثبوتوں اور گواہوں کی بنیاد پر ہی ملزم ملزم بشیر احمد کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سزا دی گئی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملزم جرمانہ عائد نہیں کرئے گا تو مزید چھ ماہ قید دی جائے گی ۔