وزیراعظم نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے لیے لطیف پارک سے پریس کلب تک ریلی کا انعقاد

جمعرات 15 جون 2017 15:59

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) وزیراعظم نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے لیئے مسلم لیگ(ن)ضلع سانگھڑ کی جانب سے ضلعی صدر امیدعلی رند سینئر نائب صدر رانالیاقت نائب صدر راؤغلام شبیر تعلقہ صدر حاجی عبدالقیوم قرشی تعلقہ نائب صدراقبال سٹی صدرصدر رانا امجد کی قیادت میں ایک ریلی لطیف پارک سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینر اٹھارکھے تھے جس میں وزیراعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ریلی پریس کلب پہنچی تو ضلعی صدرمسلم لیگ (ن) امیدعلی رند نے کہا کہ پہلے نوازشریف نے عدلیہ کے لیئے تحریک چلائی آج عدلیہ کے حکم پر جے آئی ٹی میں پیش ہوکر اپنے احساساجات پیش کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ نوازشریف عدلیہ اور اداروں کا احترام اور ان کی مضبوطی چاہتے ہیں اور ہم ان اداروں سے امید کرتے ہیں کہ وہ اب انصاف کے تقاضے پورے کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم عوام پارلیامنٹ. کا احترام اور بالادستی چاہتے ہیں آج وزیراعظم نے جے آئی ٹی میں پیش ہوکر عوام اور کارکنان کی امنگوں پر پورا اترے ہیں تعلقہ صدر حاجی عبدالقیوم قریشی نے کہا کہ وزیراعظم بغیر پروٹوکال کے پیش ہوئے یہ ہیں عوامی وزیراعظم اگرکوئی اور وزیراعظم ہوتا تو اس طرح جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوتا وزیراعظم نے جے آئی ٹی میں پیش ہوکر پاکستان کا سربلند کیا ہے ہم وزیراعظم کو سلام پیش کرتے ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :