حضرت علی رضی اللہ تعالی' عنہ کے یوم شہادت پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظا ما ت مکمل

جمعرات 15 جون 2017 15:59

حضرت علی رضی اللہ تعالی' عنہ کے یوم شہادت پر امن و امان برقرار رکھنے ..
شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) ایس ایس پی سانگھڑ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب مشتاق، علمائے کرام , اراکین امن کمیٹی ,چیف میونسپل افسران،رینجرز,ڈی ایس پیز، ٹی ایم اوز، محکمہ صحت، واپڈا اور دیگر متعلقہ افسران کی شرکت- تفصیلات کے مطابق حضرت علی رضی اللہ تعالی' عنہ کے یوم شہادت پر امن و امان برقرار رکھنے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار کی زیر صدارت دربار ہال میں اجلاس میں منعقد ہوا- اجلاس میں یوم حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا- ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے علمائے کرام اور اراکین امن کمیٹی پر خصوصی طور پر زور دیا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام علی پر تمام فریقین ایک دوسرے کے عقائد کا بھرپور احترام کرتے ہوئے اپنے مذہبی رسومات انجام دیں اور کسی کی دل آزاری سے ہر ممکن گریزکریں

متعلقہ عنوان :