افغانستان میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہ مضبوط ہورہے ہیں،یہ سنجیدہ معاملہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 15 جون 2017 15:47

افغانستان میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہ مضبوط ہورہے ہیں،یہ سنجیدہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہ مضبوط ہورہے ہیں،افغانستان میں داعش کی موجودگی میں اضافہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، پاکستان اورافغانستان کو مل کردہشت گردی اور داعش پر قابو پانا ہوگا ، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے رمضان المبارک کا بھی احترام نہیں کیا، پاکستان کی فتح کا جشن منانے پرقابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مارکی، پاکستان روس کے صدر کی جانب سے پاکستا ن اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے ثالثی کی پیشکش کو خو ش آ مدید کہتا ہے، ،وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے پر والہانہ استقبال کیا گیا اور گلف بحران کے حوالے بات چیت کی گئی،پاکستان نے سعودی عرب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان حرمین شریف کی خفاظت کرے گا،بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں مذہبی تقریب میں شرکت سے روکنا افسوسناک ہے، حکومت چینی شہریوں کے اغوا کے معاملہ کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے ،چینی مغوی شہریوں کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں تھا،افغانستان کے مسئلہ کی وجہ ا اندرونی ہے ،افغانستان میں داعش کی موجودگی میں اضافہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقو ق کی سنگین پامالی جاری ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے مہینے کا بھی احترام نہیں کیا، رمضان میں مقبوضہ کشمیر میں 25 کشمیریوں کو شہید اور 200 سے زائد کو زخمی کیا گیا،پاکستان نے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی کا معاملہ جینوا میں اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے،پاکستان کی کرکٹ میچ میں فتح پر جشن منائے جانے پر قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں دوکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کی گئی، این آئی اے اور آر ایس ایس دہشت گرد کاروائیاں کر رہی ہیں،وہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری مقامی تحریک آ زادی کو بدنام کرنے کے لیئے گندے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کر تے ہیں۔امید ہے پاکستانی ٹیم فائنل بھی جیتے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مظالم جاری ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے مہینے کا بھی احترام نہیں کیا۔ رمضان میں مقبوضہ کشمیر میں 25 کشمیریوں کو شہید اور 200 سے زائد کو زخمی کیا گیا۔

نماز جمعہ کے اوقات میں مقبوضہ کشمیر میں مساجد کو بند کر کہ کشمیریوں کو عبادت سے روک دیا گیا۔پاکستان نے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی کا معاملہ جینوا میں اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔پاکستان کی کرکٹ میچ میں فتح پر جشن منائے جانے پر قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں دوکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کی ۔ این آئی اے اور آر ایس ایس دہشت گرد کاروائیاں کر کہ الزام دوسروں پر لگا رہی ہیں۔

وہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری مقامی تحریک آ زادی کو بدنام کرنے کے لیئے گندے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر کے درمیان ایس سی او کی سائیڈ لاینز پر تعمیری ملاقات ہوئی۔دونوں راہنماوں نے کیو سی جی سے قیام امن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا بشرطیکہ دیگر ممالک اتفاق کریں۔افغانستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں اور داعش کی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان میں داعش کی موجودگی میں اضافہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔پاکستان اور افغانستان کو ملکر دہشت گردی اور داعش پر قابو پانا ہو گا۔چین اور پاکستان ملک کر کیو سی جی, ہارٹ آف ایشیا اور دیگر عالمی فورموں پر کام کر رہے ہیں۔لندن کانفرنس کے دوران مشیر خارجہ کی افغان مشیر قومی سلامتی سے بھی ملاقات ہوئی تھی ۔اقوام متحدہ اور علاقایی ممالک میں پاک بھارت کشیدگی سے خطے کی صورتحال میں ابتری سے واقف ہیں ۔

پاکستان روسی صدر پیوٹن کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے ثالثی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ افغانستان میں موجودہ سلامتی کی ابتر صورتحال کے پیچھے افغانستان کے اندرونی عوامل ملوث ہیں۔پاکستان سنجیدگی سے افغانستان میں قیام امن کا خواہش مند ہے۔ہم افغانستان میں امن کے خواہش مند ہیں کہ افغان عوام امن سے اپنے ملک میں زندگی گزار سکیں ۔

افغانستان کے مسئلہ کا حل اندرونی ہے۔ وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے میں والہانہ استقبال کیا گیا۔وزیراعظم نے گلف بحران کے حوالے بات چیت کی گئی۔پاکستان نے سعودی عرب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان حرمین شریف کی خفاظت کرے گا۔وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دورے میں وزیر اعظم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں کو اٹاری پر روک کر صرف چند سکھوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی گئی۔

بھارت کی جانب سے مصدقہ ویزا رکھنے والے سکھ یاتریوں کے ساتھ یہ سلوک افسوس ناک ہے۔ سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کے لئے لاہور نہ آسکے۔96 سکھ یاتریوں کو پاکستان نے ویزے جاری کئے۔مسافروں کی قلیل تعداد کا بہانہ بنا کر بھارت نے خصوصی ٹرین چلائی نہ ہی پاکستان کی بھیجی خصوصی ٹرین کو بھی سکھ یاتریوں کو لانے نہ دیا ۔پاکستان نے مذہبی اقلیتوں کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھائے ، بھارتی حرکت سے مایوسی ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوزیشن ڈرون حملوں کے حوالے سے واضح ہے۔ اقوام متحدہ , عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور کوئی بھی معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر جا سکتا ہے۔ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ کا گزشتہ ماہ چین میں اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں 100 سے زاید ممالک کے نمایندوں و قیادت نے شرکت کی۔ بیلٹ اینڈ روڈبنیادی طور پر یورپ, ایشیا اور افریقہ کو ملاے گا۔پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان حال ہی میں اعلی ترین سیاسی رابطہ ہوا ہے۔پاکستان اور روسی فیڈریشن میں مختلف شعبوں میں تعلقات کے اضافہ کی خاصی گنجائش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم چینی حکومت کے ساتھ مغوی چینی شہریوں کے اغوا و قتل پر رابطہ میں ہیں۔چینی شہریوں کے اغوا کے معاملہ کو حکومت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ پاکستان کو معاملہ پر شدید تشو یش ہے ،چینی مغوی شہریوں کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں تھا۔