چین نے دو طرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان اور افغانستان کے مابین ثالثی پر آمادگی ظاہر کی ہے، چینی وزیر خارجہ

رواں ماہ افغانستان اور پاکستان کا دورہ کرینگے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز

جمعرات 15 جون 2017 15:32

چین نے دو طرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان اور افغانستان کے مابین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین نے دو طرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان اور افغانستان کے مابین ثالثی پر آمادگی ظاہر کی ہے،اس مقصد کیلئے چین کے وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان اور پاکستان کے دورے کرینگے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ چین دو ہمسایہ ممالک کے مابین مذاکرات کا انعقاد کریگا۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے کہا کہ چین افغانستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی غرض سے ثالثی کیلئے تیار ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان آستانہ میں ملاقات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ الزام تراشیاں کسی مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانستان اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔