میاں چنوں‘ڈرائیوروں کے استاد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

جمعرات 15 جون 2017 15:09

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء)ڈرائیوروں کے استاد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہر آنکھ اشک بار ،جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ،قل خوانی آج ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چک نمبر 90 ٹن آر فرید کوٹ کے رہائشی ٹیچرملک اسد ظفر کے والدملک بائو ظفر گذشتہ روز60سال کی عمر میںحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ان کی وفات پر ہر آنکھ اشک بار تھی نماز جنازہ میں شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ان کی قل خوانی آج ان کی رہائش گاہ پر افطار کے وقت کروائی جائے گئی یاد رہے ملک بائو ظفر عرصہ 40 سال بس ڈرائیور رہے انہوں نے اپنی سروس کے دوران کثیر تعداد میںعلاقہ کے کافی افراد کو ڈرائیور کا ہنر سکھایا -