وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ پر الزامات لگائے گئے کاغذی ثبوت منسلک نہیں کئے گئے ،ْدانیا ل عزیز

ض اخباری تراشوں اور فیس بک، ٹوئٹر پیغامات کے اسکرین شاٹس ساتھ لگائے گئے ،ْ وزیر اعظم تو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہے ہیں اشتہاری خان پیش نہیں ہورہے ہیں ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 جون 2017 15:09

وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ پر الزامات لگائے گئے کاغذی ثبوت منسلک نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ پر الزامات لگائے گئے کاغذی ثبوت منسلک نہیں کئے گئے ،ْ محض اخباری تراشوں اور فیس بک، ٹوئٹر پیغامات کے اسکرین شاٹس ساتھ لگائے گئے ،ْ وزیر اعظم تو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہے ہیں اشتہاری خان پیش نہیں ہورہے ہیں ۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ پر جو بھی الزامات لگائے ہیں، ان کا ذرا سا بھی کاغذی ثبوت ساتھ منسلک نہیں کیا گیا، محض اخباری تراشوں اور فیس بک، ٹوئٹر پیغامات کے اسکرین شاٹس ساتھ لگائے گئے۔دانیال عزیز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ذکر کرتے ہوئے کہا 'وزیراعظم نواز شریف تو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہے ہیں، لیکن اشتہاری خان پیش نہیں ہورہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جو دہشت گرد قرار پاتا ہے، اس کی جائیداد قرق ہوتی ہے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے اثاثے منجمد ہوتے ہیں، ساتھ ہی انھوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے سوال کیا ،ْاسلام آباد کو بند کرنا اور پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنا دہشت گردی نہیں ہے کیا ۔

متعلقہ عنوان :