صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی زیر صدارت محکمہ سکولز ایجوکیشن کا اجلاس،

منشیات کی روک تھام کیلئے اقدام کرنے کی ہدایت

جمعرات 15 جون 2017 14:57

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی زیر صدارت محکمہ سکولز ایجوکیشن کا اجلاس،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی زیر صدارت محکمہ سکولز ایجوکیشن میں اجلاس ہوا ہے اجلاس میں سکولز اور کالجز میں منشیات کی روک تھام کے لئے اقدام کرنے کی ہدایت کی جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کو فوکل پرسن منتخب کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ فوکل پرسن سکولز اور کالجز میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ پیش کریں گے، اجلاس میں محکمہ سکولز ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔