موغادیشو، ریسٹورینٹ پر مسلح افراد کا حملہ،

غیر ملکیوں سمیت18 افراد ہلاک، 26 زخمی، الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی

جمعرات 15 جون 2017 14:41

موغادیشو، ریسٹورینٹ پر مسلح افراد کا حملہ،
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک ریسٹورینٹ پر مسلح افراد کے حملے میں غیر ملکیوں سمیت 18افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے،دہشتگرد تنظیم الشباب نے حملے کے ذمہ داری قبول کرلی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ہوٹل کے داخلی گیٹ سے ٹکرائی، جبکہ دوسرا مسلح شخص ہوٹل میں داخل ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2 حملہ آور مارے جاچکے ہیں اور 10 یرغمالیوں کو بازیاب کرالیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق 5 مسلح افراد اب بھی ہوٹل میں موجود ہیں، جنہوں نے کئی لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ پولیس نے ہوٹل کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔دہشتگرد تنظیم الشباب نے حملے کے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔