وزیر دفاع خواجہ آصف کی جوڈیشل اکیڈمی میں عقبی دروازے سے اندر جانے کی کوشش ناکام

جمعرات 15 جون 2017 13:42

وزیر دفاع خواجہ آصف کی جوڈیشل اکیڈمی میں عقبی دروازے سے اندر جانے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) پولیس نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی جوڈیشل اکیڈمی میں عقبی دروازے سے اندر جانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی کے وقت خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق نے مرکزی دروازے سے اندر جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے انہیں پیچھے دھکیل دیا جہاں پولیس سے ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ مین گیٹ سے ناکامی کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے عقبی دروازے سے اندر جانے کی کوشش کی مگر وہا بھی پولیس نے ان کو اندر جانے سے روک دیا ۔

متعلقہ عنوان :