قطر نے امریکا سے ایف 15 طیاروں کی خریداری کے لیے 12 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کردیئے-امریکی وزیردفاع خصوصی طور پر معاہدے پر دستخط کے لیے دوحا پہنچے-جنگی طیاروں کی خریداری کے معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون میں اضافہ ہو گا۔پینٹاگون نے تصدیق کردی
میاں محمد ندیم جمعرات 15 جون 2017 13:26
(جاری ہے)
خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں امریکا نے قطر کے ساتھ 72 ایف-15 کیو اے طیاروں کی فروخت کے لیے 21.1 ارب ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ جمعے کو ایک بیان میں قطر پر دہشت گردوں کو اسپانسر کرنے اور تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔ گذشتہ ہفتے کے آغاز میں سعودی عرب، مصر، بحرین، یمن، متحدہ عرب امارات اور مالدیپ نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔اس کے علاوہ لیبیا کی مشرقی حکومت کے وزیر خارجہ محمد دیری نے اپنے ایک بیان میں قطر سے تعلقات کے خاتمے کا اعلان کیا، تاہم انھوں نے فوری طور پر اس اقدام کی کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کیے جانے کے بعد پاکستان نے دوحہ سے تعلقات بحال رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔ابھی تک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے اس نئی پیش رفت پر ردعمل سامنے نہیں آیا-کیا سعودی عرب‘متحدہ عرب امارات اور دیگر اتحادی قطر کے ساتھ جنگی طیاروں کے معاہدے پر امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کے خاتمے اور اس کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کریں گے؟مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.