بائیکاٹ کی مذمت،القاعدہ کے سابق مفتی کا قطر کی حمایت کا اعلان

خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کا اقتصادی بائیکاٹ ظالمانہ اقدام ہے، ابو حفص الموریتانی کا ٹویٹ

جمعرات 15 جون 2017 13:29

بائیکاٹ کی مذمت،القاعدہ کے سابق مفتی کا قطر کی حمایت کا اعلان
نواکشوط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) القاعدہ تنظیم کے سابق مفتی محفوظ ولد الوالد عٴْرف ابو حفص الموریتانی نے عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ اختلافات میں قطر کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ابو حفص نے اپنی ٹویٹ میں سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر کے سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کے فیصلے کی سخت مذمت کی ۔

ابو حفص نے اس بائیکاٹ کو ظالمانہ محاصرہ قرار دیتے ہوئے موریتانیہ کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے فیصلے پر عمل درامد نہ کرے۔ واضح رہے کہ مئی 2011ء میں ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والے خطوط میں القاعدہ کے سابق سربراہ نے اپنی دولت کا 1% حصہ ابو حفص الموریتانی کے لیے مختص کرنے کی وصیت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :