5 اوورز کا میچ رہ گیا ہے ، کرپٹ حکمرانوں سے جان چھوٹ جائے گی۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 جون 2017 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جون 2017ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے جے آئی ٹی کے روبرو پیشی پر بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ کوئی بھی وزیراعظم نواز شریف کا ساتھ نہیں دے گا۔ جو لوگ قوم سے زیادہ اپنی دولت کو اہمیت دیتے ہیں ان کے ساتھ یہی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پانچ اوورز کا میچ رہ گیا ہے جلد ہی کرپٹ حکمرانوں سے جان چھوٹ جائے گی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار اپنا جواب بھجوا دیں تو معاملہ جلد ختم ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کو چکرا کر رکھ دیا تھا تو ان کے سامنے ملک کے بیوروکریٹس کچھ بھی نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :