فیس بک کا سیفٹی چیک اپ ڈیٹ ، مزید بہتر بنادیا

اب صارفین سیفٹی چیک اسٹیٹس میں براہ راست فنڈ رائزر کا اضافہ،اپنے پیاروں کے لیے نوٹ بھی لکھ سکتے ہیں

جمعرات 15 جون 2017 12:33

فیس بک کا سیفٹی چیک اپ ڈیٹ ، مزید بہتر بنادیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) فیس بک نے اپنے سیفٹی چیک فیچر کو مزید اپ گریڈ کردیا گیا، جسے لوگ زیادہ ذاتی اور معلوماتی انداز سے استعمال کرسکیں گے۔اب صارفین سیفٹی چیک اسٹیٹس میں براہ راست فنڈ رائزر کا اضافہ کرسکتے ہیں جبکہ اپنے پیاروں کے لیے نوٹ بھی لکھ سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوز فیڈ پر کسی اور صارف کی سیفٹی چیک پوسٹ نظر آئے تو اس میں مزید معلومات بھی شامل ہوگی جو کہ وہاں کی مشکل یا آفت کے حوالے سے ہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح فیس بک نے تمام طرح کی آفات کے لیے کمیونٹی ہیلپ کے پلیٹ فارم کو بھی توسیع دی ہے۔فیس بک کے مطابق اپنی برادری کو محفوظ رکھنا ہی ہمارے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ سیفٹی چیک میں اس طرح کی اًپ ڈیٹس سے اس حوالے سے مدد مل سکے گی۔سیفٹی چیک نامی یہ فیچر اکتوبر 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد سے کئی بار اسے اپ دیٹ کیا جاچکا ہے۔شروع میں اسے صرف قدرتی آفات کے موقع پر ایکٹو کیا جاتا تھا تاہم 2015 میں پیرس میں دہشت گرد حملوں کے بعد اسے پہلی بار دہشت گردی سے متعلق واقعات کے لیے بھی ایکٹو کیا جانے لگا۔گذشتہ 2 برس کے دوران اس ٹول کو 600 سے زائد بار ایکٹویٹ کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :