صومالیہ میں الشباب کا ہوٹل پر خودکش حملہ،نوہلاک،20یرغمال بناکرلئے گئے

پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا،بارودسے بھری گاڑی ٹکرانے سے ہوٹل کو بھی نقصان پہنچا،صومالی حکام

جمعرات 15 جون 2017 12:26

صومالیہ میں الشباب کا ہوٹل پر خودکش حملہ،نوہلاک،20یرغمال بناکرلئے ..
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کل بدھ کے روز ایک ہوٹل میں مسلح افراد نے خود کش حملہ کرکے 9 افراد کو ہلاک اور 20 کو یرغمال بنا لیا۔واقعے کے بعد صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق موغادیشو پولیس کے ایک سینئر عہدیدار میجر ابراہیم حسین نیبتایا کہ بدھ کو ایک مبینہ خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار دارالحکومت میں واقع ایک ہوٹل سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اس موقع پر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ خود کش حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔پولیس افسر کا کہناتھا کہ شدت پسندوں نے خود کش حملہ کرکے موغادیشو میں واقع پیزا ہاس میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی اور ہوٹل میں موجود کم سے کم 20 افراد کو یرغمال بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میجر ابراہیم حسین نے بتایا کہ دہشت گردوں کا ہدف بش ٹریٹز ہوٹل تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ایک دہشت گرد خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار ہوٹل سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں ہوٹل کو نقصان پہنچا ہے۔ہوٹل کے پڑوس میں رہنے والے ایک مقامی شہری عباس احمد نے بتایا کہ اس نے خود کش دھماکے کے متعدد بڑی تعداد میں زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں دیکھیں۔واقعے کے بعد صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔