پانچ اوور کا میچ رہ گیا،ن لیگ کا سیاسی تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا، شیخ رشید

کرپٹ لوگوں سے جان چھوٹے گئی، قوم کے بجائے اپنی دولت عزیزرکھنے والوں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے،اسحاقڈار والڈ بینک اورآئی ایم ایف کو گولی دے دیتے ہیں،ان کے لیے ملکی بیورو کرپٹ کیا چیز ہیِں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 15 جون 2017 12:23

پانچ اوور کا میچ رہ گیا،ن لیگ کا سیاسی تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانچ اوور کا میچ رہ گیا،کرپٹ لوگوں سے جان چھوٹے گئی،ن لیگ کا سیاسی تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا،جن کو قوم کے بجائے اپنی دولت عزیز ہوتی ہے،ان کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے،اسحاق دار والڈ بینک اورآئی ایم ایف کو گولی دے دیتے ہیں،ان کے لیے ملکی بیورو کرپٹ کیا چیز ہیِں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق دار اپنا بیان ہی بھیج دیں تو کام تما م ہوجائے گا۔پانچ اوور کا میچ رہ گیا۔کرپٹ لوگوں سے جان چھوٹے گی۔اسحاق دار والڈ بینک اور آئی ایم ایف کو گولی دے دیتے ہیں ۔ ان کے لیے ملکی بیوروکرپٹ کیا چیز ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ملک سے باہر اتنا کچھ نکلے گا یہ لوگ بے نقاب ہوجائیں گے۔ن لیگ کا سیاسی تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ دولت اور اقتدار جن کو عزیز ہوتا ہے۔ان کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔جن کو قوم کے بجائے اپنی دولت عزیز ہوتی ہے ۔ان کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔