دبئی میں قونصلیٹ آف پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر

جمعرات 15 جون 2017 12:20

دبئی  میں قونصلیٹ آف پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) دبئی میں قونصلیٹ آف پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ عرب امارات کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی میں سرکاری سطح پر قونصلیٹ آف پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں امارات میں مقیم پاکستان کی شخصیات کو مدعو کیا گیا ۔افطاری کے لئے آنے والے مہمانان گرامی کا استقبال قونصل جنرل سید جاوید حسن اور ان کے سٹاف نے گرم جوشی سے کیا ۔

افطاری سے قبل مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے بارے بھی ذکر کیا گیا۔ مہمانان نے ماہ رمضان کو مسلمانوں کے لئے رحمت باعث برکت اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ خاص قرار دیا۔ مہمانوں کی تواضع پرتکلف افطار ڈنر سے کی گئی۔

(جاری ہے)

افطاری کے میزبان قونصل جنرل سید جاوید حسن نے اپنی اور سٹاف کی طرف سے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا سرکاری سطح پر افطار ڈنر کی یہ تقریب اپنی طرز کی منفرد تقریب تھی جس میں بزنس کمیونٹی کے علاوہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور قونصلیٹ کا شکریہ بھی ادا کیا دیگر میزبانوں میں ڈپٹی قونصل جنرل رانا ثمر جاوید، کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خان، پریس قونصلر عاشق حسین شیخ، ویلفیئر قونصلر مسزصولت ثاقب، ویلفیئر اتاشی مسزعاصمہ علی اعوان، ہیڈ آف چانسری احمد شامی، ویزا قونصلر نعمان عزیز شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :