آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے باجوڑ ایجنسی کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کاعمل مکمل ہو گیا

جمعرات 15 جون 2017 11:12

آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے باجوڑ ایجنسی کے عارضی طورپر بے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے باجوڑ ایجنسی کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کاعمل مکمل ہو گیا اور72ہزار 895 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ایم اے کے مقام کے مطابق ضرب عضب میں متاثر ہونے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کاعمل جاری ہے جبکہ باجوڑ ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل مکمل ہو گیا ہے، 72ہزار 895 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے بے گھر افراد تعمیر نو و بحالی کے منصوبوں پر بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :