مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بنگلہ دیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 130قیمتی جانوں کے ضیاع اور انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصان پر افسوس کااظہار

جمعرات 15 جون 2017 11:12

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بنگلہ دیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 130قیمتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بنگلہ دیش کے پہاڑی علاقے میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 130قیمتی جانوں کے ضیاع اور انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصان پر افسوس کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ نے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمود علی کو خط میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے اس سانحہ پر بنگلہ دیش حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کااظہار کیا۔