کولمبیئن ریڈ کراس کا نیک اقدام، فیس بک پر بلڈ بینک قائم کردیا

جمعرات 15 جون 2017 11:12

کولمبیئن ریڈ کراس کا نیک اقدام، فیس بک پر بلڈ بینک قائم کردیا
بگوٹا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) کولمبیا کی ریڈ کراس نے ملک میں خون کے عطیات میں اضافے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلیے فیس بک کا سہارا لیتے ہوئے ایک بلڈ بینک قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

خون کے عطیات کے عالمی دن کی مناسبت سے ریڈ کراس نے اس بات کا اعلان کیا اور کہا کہ اس نئے فیصلے کا مقصد خون کے عطیات دینے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کیونکہ یہ ایک مقدس فریضہ ہے۔ کولمبیئن ریڈ کراس کے رابطہ افسر ہٴْوان گیبریئل کوبیلاس نے بتایا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ فیس بک کے خالق مارک زوکر برگ ہماری اس کوشش کو کتنا فائدہ پہنچاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :