میکسیکو اور گوئٹے مالا میں زلزلہ کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک

جمعرات 15 جون 2017 11:00

میکسیکو اور گوئٹے مالا میں زلزلہ کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک
میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) میکسیکو اور گوئٹے مالا میں شدید زلزلہ کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک اور متعدد عمارتیں تباہ ہر گئیں۔ میکسیکو کے خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے صوبے چیاپاس کے ساحلی علاقے اور گوئٹے مالا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔زلزلے کے نتیجہ میں میکسیکو میں 3 اور گوئٹے مالہ میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

میکسیکو کے زلزلے پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر میکسیکو میں زلزلے کی شدت 7.0 جبکہ ہمسایہ ملک گوئٹے مالا میں 6.9 ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے پیما مرکز کے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد 5.6 شدت کا آفٹرشاک بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کا مرکز میکسیکو کے صوبے چیاپاس کے علاقے میں156 کلو میٹر مغرب میں 97 کلو میٹرزیر زمین تھا۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارنگ جاری نہیں کی گئی ۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں بھی محسوس کئے گئے جہاں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :