صومالیہ میںکار خودکش دھماکہ ، 2 حملہ آوروں سمیت 19 افراد ہلاک

حملے کی ذمہ داری الشباب نے قبول کر لی

جمعرات 15 جون 2017 10:50

موغا دیشو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار خودکش حملے اور سکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس دہشتگردوں کے حملے میں 17 افراد ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں2 حملہ آور بھی مارے گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی رات دارالحکومت موغا دیشو میں واقع مشہورہوٹل کے دروازے پر کارخودکش حملہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے متعدد افرادکو یرغمال بنا لیا۔

(جاری ہے)

کیپٹن محمد حسین نے بتایا کہ سکیورٹی نے جوابی کارروائی میں2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ 10 یرغمالیوں کو بازیاب کر لیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 5 حملہ آور اب ہوٹل میں موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حملے کا شکار ہونے والے زیادہ تر نوجوان ہیں جن کے پیز ہائوس میں داخل ہونے کے ساتھ ہی دھماکہ ہو گیا۔ایمبولینس کے ڈرائیور نے بتایا کہ17 لاشوں 26 زخموں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔دریں اثناء دہشتگرد گروپ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :